پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ طلبہ کا دورہ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خبرنگار) طیب ہوم سکول‘ شیراکوٹ بند روڈ کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور پاک نالج ہائی سکول‘شیرشاہ روڈ طلباء و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ سنگھ پورہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شیرانوالہ گیٹ‘ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 374 تھی۔