’’را‘‘ کے ایجنٹ پیسے بانٹ کر بلوچستان کا امن تباہ کر رہے ہیں: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی اپیل پر آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں دہشت گردی، پاک فوج کے بارے میں منفی پروپیگنڈے اور پاکستانی سرحدوں پر ہونے والی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاکستان زندہ باد کے طور پر منایا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا پاکستان زندہ باد محبت وطن اور محبت اسلام ضمیر کی آواز ہے ،جس سے خوشبو پھیلتی ہے ۔گوادر پورٹ اور سی پیک کو سپوتاژ کرنے کے لیے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ’’را‘‘کے ایجنٹ پیسے بانٹ کر بلوچستان کا امن تباہ کر رہے ہیں ۔کلبھوشن یادیو کو فوری پھانسی دینی چاہئے بعض نام نہاد بلوچوں کے بعد بھارت بعض نام نہاد پشتونوں کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ بلوچ یا پشتون حقوق کی آواز بلند کرنا جرم نہیں ہے۔