لبرل ازم کے آگے دیوار بنیں گے نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرل ازم کے آگے دیوار بنیں گے، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے، اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں، شام فلسطینبیت المقدس برماکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، ملک پاکستان میں غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر کچھ قوتیں ملکی سیاست میں مداخلت کررہی ہیں جو کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، ملک میں ختم نبوت سے متعلق مسئلہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے بل کی متفقہ منظوری کے بعد حل ہوچکا ہے جس کے بعد مزید اقدامات باہمی مشاورت سے اٹھائے جانے چاہئیں۔