ظلم و جبر کا استحصالی نظام عام آدمی کو عزت نہیں دے سکتا: حافظ ادریس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ اسلام کا مساوات پر مبنی عادلانہ نظام ہی عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلاسکتاہے ۔ ملک پر مسلط ظلم و جبر کا استحصالی نظام عام آدمی کو عزت کی زندگی نہیں دے سکتا۔ ایم ایم اے ملک میں نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کے لیے 2018 ء کے انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی ۔
کمران طبقہ خود کو کسی قانون کا پابند نہیں سمجھتا اور معمولی اختیار کے مالک بھی آئین و قانون کی پاسداری نہیں کرتے۔ قانون صرف غریبوں کے لیے ہے ملک میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتی جارہی ہے۔ تعلیمی اداروں سے لے کر ہسپتال تک امراء کے لیے الگ وی آئی پی ادارے ہیں۔