4 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر)عارف نوازخان نے4افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد حسن رضا کو اے آئی جی ڈسپلن پنجاب ، محمد الیاس کو اے آئی جی لیگل پنجاب ، محمدندیم کواینٹی رائٹ فورس سے ایس پی موبائلز جبکہ محمدفیصل کوایس پی اینٹی رائٹ فورس تعینات کردیاگیا ہے ۔