موٹر برانچ ، پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس وصولی کیلئے مہم تیز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے موٹر برانچ ، پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کے شعبوں نے موجودہ مالی سال کے اختتام تک ٹیکس وصولی کیلئے مہم تیز کردی موجودہ مالی سال کے9 ماہ میں مجموعی ٹارگٹ کا76 فیصد وصول کرکے سرکاری خزانے میں منتقل کردیا گیا پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ارب 19 کروڑ ، 77 لاکھ روپے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر تین ارب ،52 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی اس صورتحال پر ایکسائز حکام نے سکون کی سانس لی ہے ۔