قتل کے مقدمہ میں ملزم ناصرخالد کو عمر قید اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ محمد اجمل نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرنامزد ملزم ناصرخالد کو عمر قید اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے دیگر دفعات کے تحت 7سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ شریک ملزمہ گلشن بی بی کو بری کر دیا ۔تھانہ نیوٹائون پولیس نے ملزمان کیخلاف شہری کے قتل کے الزام پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتارکیا تھا ۔