محفل میلاد النبیؐ و عرس خواجہ معین الدین چشتی اجمیری آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) محفل میلاد النبیؐ و سالانہ عرس مبارک خواجہ معین الدین چشتی اجمیری و قبلہ محمد اسماعیل ذبیح بیاد مخدوم العلماء حافظ پیر محمد یامین صابری چشتی برائے ایصال ثواب غلام صابر صابری زیر صدارت صاحبزادہ محمد عابد صابری زیر سرپرستی حاجی پیر محمد فاروق اعظم صابری 28 اپریل بروز ہفتہ کوارٹر نمبر 409-A جی سیون تھری فور نزد مرکزی جامع مسجد قادریہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا بعد نماز ظہر ختم قرآن پاک بعد نماز عصر ختم خواجگان بعد نماز مغرب ذکر جہر لنگر شریف بعد نماز عشاء یا فجر محفل سماع ہوگی۔ خطاب مولانا عبدالغنی نقشبندی کرینگے نعت خوان حضرات ہدیہ عقیدت پیش کرینگے۔ مہمان خصوصی حاجی نواز گوندل صابری ، محمد ناصر خان صابری، امجد اقبال فریدی، شیخ غلام قادری ہونگے۔ زاہد صابری، طاہر صابری، شاہد صابری، ساجد صابری نے عقیدت مندوں سے شرکت کی استدعا کی ہے۔