سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی،100انڈیکس 81پوائنٹس اضافے سے 45542پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس81.91پوائنٹس کے اضافے سے 45542.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں15 ارب35 کروڑ86 لاکھ57ہزار41 روپے کا اضافہ رونماہوا‘ تجارتی حجم میں2ارب72کروڑ26 لاکھ53 ہزار562 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔خرید و فروخت میں5 کروڑ44 لاکھ61ہزار710 حصص کااضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ گزشتہ روز اقتصادی سروے اور آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کے اعلان پر سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس81.91 پوائنٹس کے اضافے سے45500کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45542.78 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں27.83پوائنٹس کی تیزی سے 22409.39پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں62.43 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں282.66پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس122.62پوائنٹس کے اضافے سے17239.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکسایک پوائنٹ کی تیزی سے 21078.39پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس7.07پوائنٹس کی کمی سے 22496.87پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے187کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 168 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 47 لاکھ 68 ہزار 770 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ 82 ہزار 159روپے رہا ۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 76 ارب 15 کروڑ 38 لاکھ 4 ہزار 476 روپے سے بڑھ کر 93 کھرب 91 ارب 51 کروڑ 24 لاکھ 61 ہزار517 روپے ہو گیا ۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،55کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ15 کروڑ49 لاکھ63ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔