ٹائون پلاننگ ونگ نے 8 غیر قانونی کمرشل عمارتیں مسمار کر دیں،2 سیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران ریونیو سوسائٹی‘ ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ ایل ڈی ایونیو ون‘ جوبلی ٹاون رائے ونڈ روڈ اور پی آئی اے روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں پر تعمیر کی جانے والی آٹھ غیر قانونی کمرشل عمارتیں مسمار اور دو سربمہر کر دیں۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روز تین پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے تین عمارتیں مسمار کر دیں۔