مائیک پومپیو نے امریکی وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
واشنگٹن(اے این این) امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے بطور 70ویں امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی برطرفی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو نئے وزیر خارجہ کے انتخاب کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔