نشتر میں داخل تمام مریضوں کو مفت ادویہ فراہم کی جائینگی: وائس چانسلر‘ ایم ایس
ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹرز گروپ پائنر یونٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے پائنر یونٹی کے وفد نے پروفیسر شاہد راؤ کی قیادت میں ایم ایس نشتر اور وائس چانسلر نشتر سے نشتر ہسپتال میں ادویات کی قلت کے حوالے سے ملاقات کی اور مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا میٹنگ میں وائس چانسلر اور ایم ایس نے مشاورت کے لئے ڈائریکٹر فنانس اور اے ایم ایس فارمیسی کو بھی بلایا جس کے بعد انہوں نے پائنر یونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ نشتر میں داخل مریضوں کو تمام ادویات نشتر سے فراہم کی جائیں گی بعدازاں پائنر یونٹی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ حکومت میڈیکل سٹورز مالکان سے معاملات جلد طے کرے اور نشتر میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں ادویات کی قلت سے مرنے والے کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کریں اجلا س کے دیگر شرکاء میں پروفیسر کاشف چشتی ڈاکٹر ساجد امامی ڈاکٹر سہیل ارشد ڈاکٹر طارق حمید ڈاکٹر راشد راؤ ڈاکٹر عبدالمنان ڈاکٹر توفیق راؤ ڈاکٹر نصرت بزدار ڈاکٹر سلمان پتل ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد ڈاکٹر ماجد اختر ڈاکٹر زاہد ڈاکٹر آصف راؤ ڈاکٹر رانا فرخ ڈاکٹر فرخ شاہ ڈاکٹر کلیم رانا ڈاکٹر راؤ فیاض ڈاکٹر سکندر ڈاکٹر فیصل ڈاکٹر کلیم اللہ خان ڈاکٹر رانا آصف ڈاکٹر فرخ شاہ ڈاکٹر راؤ فیاض ڈاکٹر کاشف راؤ سرفراز ڈاکٹر رانا مبار ک ڈاکٹر مرزا وسیم ڈاکٹر نذیر ڈاکٹر سلمان ڈاکٹر فرحان میرانی ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر اویس رومی ڈاکٹر محمد اویس و دیگر درجنوں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔