2017 ء ترمیمی بل ریٹیلرز پر لٹکتی تلوار‘ واپس نہ لیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرینگے
ملتان (سٹاف رپورٹر) کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چوہدری جاوید حنیف نے کہا ہے کہ 2017 ء کا ترمیمی بل ریٹیلرز پر لٹکتی تلوار ہے جس میں سخت ترین شرائط ہیں اگر اس بل کو واپس نہ لیا گیا تو ریٹیلرز ایسوسی ایشن غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر مجبور ہو جائے گی ریٹیلرز ایسوسی ایشن خود فیصلے کرنے میں بااختیار ہے حکومت پنجاب سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہیں کسی بھی حکومتی نمائندے نے ہم سے کوئی مذاکرات نہیں کئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنماؤں جنرل سیکرٹری عارف ملک کمبوہ زوہیب نواز ملک فیصل شریف کمبوہ دلشاد اعوان ملک اشفاق نوید بھٹی خرم سعید اعجاز احمد عمران نصیر بھٹہ پیرزادہ حاجی لطیف و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا چوہدری جاوید حنیف نے مزید کہا کہ حکومت نے قانون توبنا دیا لیکن سہولت کوئی نہیں دی الٹا سخت ترین سزائیں اور پچاس پچاس لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا رہی ہے ہم لائسنس ہولڈر ہیں اس کے باوجود ہم سے زیادتی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہماری ہڑتال کی وجہ سے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں لیکن ہم مجبور ہیں جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ہڑتال جاری رہے گی۔