اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ نئی آئل ریفائنریز کیلئے ترغیبات کے پیکج کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمشن کے اجلاس میں ملک کے اندر نئی آئل ریفائنریز کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لئے ترغیبات کے پیکج کی منظوری دی ہے۔ یہ پیکج نئے منصوبوں کے ساتھ پہلے سے کام کرنے والی ریفائنریز کے لئے بھی ہو گا تاہم اس سے وہ ریفائنریز فائدہ اٹھا سکیں گی جن کے گنجائش ایک لاکھ بیرل روزانہ ہے اور اس گنجائش میں توسیع کریں گی۔ پیکج کے تحت 20 سال تک انکم ٹیکس چھوٹ ملے گی۔ درآمدات پر تمام ڈیوٹیز ، ٹیکسز، لیوی سے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ رعایت مشنری، گاڑیوں، پلانٹ، آلات یا دوسرے سامان کی درآمد پر حاصل ہو گی۔ پیکج کے تحت آئل ریفائنری قائم کرنے والے کنٹریکٹر یا کسی بھی فرد کو تمام سرچارج بھی معاف ہوں گے۔ نئی ریفائنری کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ سامان کی سپلائی، تعمیرات کے آلات، سروسز پر سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے بھی چھوٹ ہو گی۔ نئی ریفائنری منصوبوں کے لئے پرائسنگ کا میکنزم دیا جائیگا جو موجودہ سازگار میکنزم سے کسی طور پر کم نہیں ہو گے۔ پیکج کے تحت پراجیکٹ انفراسٹرکچر ’’سنگل پوائنٹ مورنگ‘‘ جیٹی سپانے لینڈ پائپ لائن بچھانے پر بھی لاگو ہو گا۔ منصوبہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگانے کی صورت میں ڈویلپمنٹ سرچارج کا استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے ملک کے اندر اعلی معیار کی ریفائنریز لگانے میں مدد ملے گی۔