طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت درخواست پرسوں‘ ارکان اسمبلی کی دوہری شہریت پر سپریم کورٹ 3مئی کو سماعت کریگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کی دہری شہریت سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ بنچ 3 مئی کو سماعت کریگا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بنچ جسٹس عظمت سعید‘ جسٹس عمر عطا بندیال‘ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔ نیشنل انشورنس کمپنی کی سماعت بھی 3مئی کو ہو گی۔ دوسری جانب دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ بدھ کو ان کی سماعت کرے گا۔ نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت 3مئی کو ہو گی۔ اٹارنی جنرل‘ سیکرٹری سول ایوی ایشن اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ نوازشریف نے عدالتی فیصلے کے برعکس ائرمارشل (ر) خالد قریشی کو ڈی جی سول ایو ای ایشن لگایا تھا۔ عدلیہ مخالف تقاریر پر اور توہین آمیز گفتگو سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر کو ہو گی۔