سٹارلٹ پر ہونیوالے وقوعہ نے تھیٹر انتظامیہ کی سیکورٹی کا پردہ چاک کر دیا: سکندر بھٹہ
ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئر مین آرٹسٹ ایسوسی ایشن ملک سکندر بھٹہ نے کہا ہے کہ سٹار لٹ تھیٹر پر ہونے والے وقوعہ نے تھیٹر انتظامیہ کی جانب سیسیکیورٹی کے انتظامات کا پردہ چاک کر دیاہے۔ اسلحہ اندر کیسے گیا۔ ایسے تھیٹر ز آرٹسٹوں کو جان و مال کا تحفظ کیسے فراہم کر سکتے ہیں۔ چیئر مین ویجیلینس کمیٹی ملتان محمد فاروق ڈوگر سے التماس ہے کہ وہ آرٹسٹوں کی جان و مال کے حوالے سے تھیٹرز میں سیکیورٹی کے فوری سخت انتظامات کرائیں۔ تھیٹرز میں آرٹسٹوں کی جان و مال کے عدم تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔وقوعہ کی فوری انکوائری کرا کے ذمہ دار شخص کو سخت سزا دلوائی جائے۔