نیول چیف ظفر محمو د عباسی کی ابوظہبی میں ہم منصب شیخ سعید سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر متحدہ عرب امارات رئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمدال نحیان سے اپنے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بشمول پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں نیول چیفس نے پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات بحریہ کے مابین باہمی اشتراک اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج میں بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔