چوہدری نثار علی نے ہمارے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چوہدری نثار علی خان ہمارے قائد ہیں ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہے حلقہ این اے60کے چیئرمینوں کا دوست محمد خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں اعلان ۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ سا جد ائرحمن کا اجلاس سے میں شرکت۔چیئرمین یوسی 78 دوست محمد خان, صدر پی ایم ایل این یوسی 75راجہ محمد شفیق ایڈووکیٹ معاون خصوصی چوہدری نثارعلی خان شیخ سا جد ائرحمن نے اپنے مشترکہ بیاں میں کہا کہ ہم مرتے دم تک چوہدری نثار علی خان کو نہیں چھوڑ سکتے الیکشن کے حوالے سے ہمارے قائد چوہدری نثار علی خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہم سب کو قبول ہے اور آج کے اس اجلاس میں حلقہ این اے 60کے چیئرمینوںاور وائس چیئرمینوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم سب کا قائد چوہدری نثار علی خان ہے اجلاس چیئرمین یوسی75 ملک نائیدسلطان چیئرمین یوسی 76چوہدری تنویرصدیق ،عامر سہیل، چوہدری جاوید صفدر،راجہ شہزاد،صغیر اعوان،صفدر راجہ، میجر(ر) عطائ،راجہ شفیق و دیگر نے دوست محمد خان اور معاون خصوصی شیخ سا جد ائرحمن کو اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح چوہدری نثار علی نے ہمارے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں ہم بھی اسی طرح چوہدری نثار علی خان کے بازوں بن کر ان کو ہر جگہ پر ساتھ دیں گے۔