کروڑوں کا فراڈ‘ نیب نے خان اسٹیٹ ڈویلپرز کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
ملتان (کرائم رپورٹر) نیب حکام نے شہریوں سے کروڑوں روپے کاپراپرٹی فراڈ کرنے والے خان اسٹیٹ ڈویلپرز کے مالکان کے خلاف کاررروائی شروع کر دی ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق خان اسٹیٹ ڈویلپرز کے مالکان نے گزشتہ کئی سالوں سے مختلف علاقوں میں رہائشی کالونیاں بنائیں اور شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کر کے شہریوں کو مالکانہ حقوق نہ دئیے اور کالونیوں میں ترقیاتی فنڈز وصول کرنے کے باوجود ترقیاتی کام نہ کروائے اور رقوم خوردبرد کر لیں 170 متاثرہ شہریوں نے اس حوالے سے نیب کو درخواستیں دیں جس پر نیب حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔