جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار
لاہور( این این آئی) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سرگودھا کا رہائشی ابو بکر صادق جعلی ویزے پر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانا چاہتا تھا جسے امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔