زکریا یونیورسٹی زیادتی کیس: مرکزی ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت خارج
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طالبہ مرجان کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم علی رضا نے درخواست ضمانت دائر کی تھی کہ وہ بے قصور ہے اور اس کو بدنیتی سے مقدمہ میں ملوث کیا جا رہا ہے اس لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔