بال ٹیمپرنگ اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کیلئے تجاویز طلب
کولکتہ(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بال ٹیمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے۔