بحری امور ڈویژن کی 9 نئی سمیت 19 سکیموں کیلئے فنڈز مختص
اسلام آباد(خبر نگار)آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بحری امور ڈویژن کی 9 نئی سکیموں سمیت 19سکیموں کے لئے 10118.683 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔پی ایس ڈی پی کے مطابق نئی سکیموں میں بزنس کمپلیکس پلانٹ کے لئے 319.441 ملین روپے،ایکسپریس وے (سی پیک) پر ایسٹ بے کی تعمیر کے لئے 6035.20 ملین روپے،ملا بند ایریا میں پورٹ الائیڈ سٹرکچر کے لئے 682.784 ملین روپے،سی پیک سپورٹ یونٹ کے لئے 13.488 ملین روپے،بریک واٹر (سی پیک) کی تعمیر کے سلسلے میں فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 194 ملین روپے، پاک چین ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیویشن (گوادر ) کے لئے 625.583 ملین روپے،گوادر منی پورٹ پر آکشن ہال کی بحالی کے لئے 8.578 ملین روپے،سیملیٹر ،ریڈار اور دیگر آلات کے لئے 30 ملین روپے، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سروے اور دیگر امور کے لئے 27.194 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔