آرمی چیف کا دہشتگردوں سے مقابلہ میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکار صابر حسین کو خراج تحسین
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار صابر حسین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ڈی جی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی پنجاب پولیس اہلکار صابر حسین کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صابر حسین کے لئے آرمی میڈیکل کور کو مصنوعی اعضاء مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔