عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں ، ثروت اعجا ز
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ، ،کرپشن اقرباء پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے ،عدالتوں کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ،رمضان پیکج کے نام پر حکومت عوام کو لولی پاپ نہ دے، خوردنوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ،سیاستدانوں کی کرپشن،لوٹ مار اور اقرباپروری نے جمہوریت کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے، 70 سال میں کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں ، نئے نئے ٹیکس لگاکرحکمران عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ کراپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں،سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنارکھاہے۔
ثروت قادری