ایف بی آر نے شیل پاکستان کی رجسٹریشن بحا ل کر دی
کراچی (سید شعیب شاہ رم) سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو شیل پاکستان لمیٹڈ کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے کمپنی کی رجسٹریشن بحال کردی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تیل فراہم کرنے والی کمپنی شیل پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد 3ارب روپے ٹیکس کی رقم کی ہیر پھیر کی جس پر کمپنی کا رجسٹریشن معطل کیا گیا۔ ایف بی آر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تیل کے ذخائر اور فروخت میں تضاد پایا گیا جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ دوسری جانب شیل کا مؤقف ہے کہ ٹیکس کی متعلقہ رقم مکمل طور پر ادا کردی گئی تھی، اس وجہ سے ٹیکس کی ادائیگی میں کسی شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے تاہم، ایف بی آر نے کمپنی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مقرر کردہ وقت سے قبل ہی کمپنی کے جی ایس ٹی لائسنس کو معطل کردیا۔
رجسٹریشن بحا ل