شہباز شریف اور مریم نواز آج مردان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
مردان +تخت بھائی( نامہ نگاران)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز یک روزہ دورے پر مردان آئیں گے ۔وہ شیر گڑھ کے مقام پر ایک بہت بڑے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ ن ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی جمشیدخان مہمندکی دعوت پر مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اوروزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز آج بروز ہفتہ شیر گڑھ کے مقام پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام دو پہر تین بجے ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ان کے ہمراء مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجئنیر امیر مقام ،جنر ل سیکرٹری مرتظی جاوید عباسی کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین ان کے ہمراء ہونگے۔جلسہ عام کی شاندار کامیابی کے لئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ جگہ جگہ مسلم لیگ ن کے جنڈے اور فلیکسیزسے پورے ضلع کو سجایا گیا ہے۔
جلسہ عام