ابو ظہبی : پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر کی عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات
ابو ظہبی / اسلام آباد (این این آئی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کے چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون اور باہمی اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ایڈمرل / ظفر ملاقات