سبزی منڈی میں سہولیات کافقدان تاجروں نے ہڑتال کی دھمکی دیدی
کراچی (خبرنگار) 17 برس گزرنے کے بعد بھی بنیادی مسائل حل نہ ہوسکے ‘ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں پانی ‘ بجلی کی عدم دستیابی سے تاجر پریشانسابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے 17برس قبل سپر ہائی پر سبزی منڈی منتقل کی تھی جہاں تاجروں کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے لیکن آج تک سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے پانی ‘ بجلی اورگیس سبزی منڈی کی ضروریات کے مقابلے میں صرف 20 فیصد دی جارہی ہیں سبزی منڈی میں صفائی وستھرائی کاکوئی نظام نہیں اورتمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں جبکہ سیکورٹی نہ ہونے کے باعث تاجروں سے لوٹ مار روز کا معمول بن گیا ہے ۔