ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں انگریزی مباحثہ
کراچی(نیوزرپورٹر)ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد نے کہا ہے کہ ملک کی نئی نسل نے اقبال کے پیغام کو سمجھا ہے، نوجوانوں کی تقایر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فکرِ اقبال کے حقیقی تصور کے ساتھ ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ چائنسز میں ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے انگریزی مباحثے کے شرکاء سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر طلباو طالبات کے علاوہ پروفیسر مکرم علی، ڈاکٹر لبنی ریاض و دیگر نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر زرناز واحد نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اگلی نسل کو منتقل کرنے کی ذمہ داری اب نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے، جس تصور کے تحت ہم نے پاکستان حاصل کیا !اسکی تعمیر کرنی ہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ بتارہا ہے کہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرلیگا۔ انگریزی مباحثے کا عنوان"Rise Above Sectinal Inerest and Private میں بالترتیب اریبہ احمد، شاہان مرثیہ اور کنزیٰامجد نے اول ، دوم اور سوم انعام حاصل کیا۔