نئے ٹی وی ڈرامے میرا خدا جانے کی تیاریاں مکمل‘2 مئی کو آن ایئر ہوگا
کراچی(کلچرل رپورٹر) عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سرپرستی میں سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے بینرتلے بننے والے ایک اور دلچسپ پروجیکٹ میرا خدا جانے کی ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے۔ ڈرامہ2 مئی سے آن ایئرہوگا۔ ڈرامے مرکزی کرداروں میں علی عباس‘ حرامانی‘ انعم فیاض اور علی خان شامل ہیں۔