برازیل میں طوفانی بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے12فراد ہلاک اور متعدد لاپتہ
برازیل کے شمال مشرقی شہر سلواڈور میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے متعدد مکان تباہ ہو گئے،حادثے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہےبرازیلین محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو اٹھانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اپریل کے مہینے میں معمول سے پینسٹھ فیصد سے زائد ہے۔