پاکستان کو ساکھ بچانے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی : توصیف احمد
لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ آف سپنر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اپنی ساکھ بچانے کے لئے بہت اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ناکامی ماجوس کن ضرور ہے۔ ایسے نتائج کی کسی توقع نہیں تھی لیکن اب ہمیں کم بیک کرنے کے لئے سیریز کے پہلے حصے کے نتائج کو ذہن سے نکالنا ہوگا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سخت اور مشکل ہو سکتی ہے۔ میزبان ٹیم مسلسل عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ انہیں ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا بھی ایڈوانٹیج ہے۔ ان کی بیٹنگ بھی عمدہ پرفارم کر رہی ہے۔ ہم ون ڈے ہارے ہیں لیکن چند نوجوان کھلاڑیوں کی قومی تیم میں شمولیت خوش آئند ہے۔ ٹیسٹ میچز میں یونس خان اور مصباح الحق کے آنے سے فرق پڑے گا۔