اوورسیز کمیشن پنجاب کمپلینٹ سسٹم کو مزید اپ گریڈ کر دیا گیا ہے: افضال بھٹی
لاہور (خصوصی رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ اوورسیز سنٹر گجرات کے قیام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خاطرہ خواہ مدد ملے گی۔ یہ بات اوورسیز کمشنر پنجاب افضال بھٹی نے گجرات میں اوورسیز سنٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چوہدری بشیر احمد ایم پی اے اے کو ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔ افضال بھٹی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا اوورسیز پنجاب کی پہلی ترجیح ہے ۔