پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد قومی امنگوں کی ترجمان ہے:مولانا نیازحسین نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد قومی امنگوں کی ترجمان ہے مگر اس پر سعودی وزیر کا بیان سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہا حکمران کشکول گدائی توڑنے کے زبانی دعوﺅں کی بجائے عادلانہ نظام حکومت نافذ کر کے قدرتی وسائل سے استفادہ اور منصفانہ تقسیم کے ذریعہ خود انحصاری کو یقینی بنائیں۔