اداکارہ بہار بیگم کی 50 سالہ خدمات گولڈن جوبلی تقریب آج ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) صدارتی ایوارڈیافتہ سینئراداکارہ بہاربیگم کی پاکستانی فلم انڈسٹری میں پچاس سالہ خدما ت کے اعتراف میں گولڈ ن جوبلی تقریب 28 اپریل کوشام پانچ بجے الحمراہال نمبر2میں ہوگی جس کااہتمام کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان نے لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے کیاہے۔