محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی زیادہ تر خدمات کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا :ڈاکٹر عمرسیف
لاہور(نیوزرپورٹر)چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہپنجاب کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہاںروزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی، ٹوکن ٹیکس، نمبر پلیٹ، پراپرٹی ٹیکس،عارضی کمرشلائزیشن، ایکسائز ڈیوٹی اورمختلف نوعیت کے پرمٹ کے لئے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ قبل ازیںان خدمات کے طریقہءکار اور دیگر معلومات کے حصول کے لئے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ پی آئی ٹی بی نے ان مشکلات کے ازالہ کیلئے عالمی بنک کے تعاون سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی آٹو مشین کا منصوبہ شروع کیا جس کے تحت زیادہ تر خدمات کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا۔