لندن: دوڑ کے مقابلے میں جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی
لندن (نیٹ نیوز) ’’انہوں نے بھاگ کر شادی کرلی۔‘‘ یہ جملہ تو آپ نے اکثر سنا ہوگا مگر لندن میں ایک جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی۔ لندن میں سالانہ دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ دوڑ میں ایک جوڑے نے زندگی بھر ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا اور آدھا فاصلہ طے کرنے کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔