بچوں کو رات کو کہانیاں سنانے سے ان میں لفظ سے معنی کشید کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے: طبی ماہرین
واشنگٹن ( آن لائن ) ماہرین ایک عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ بچوں کو رات کو کہانی سنانے سے نہ صرف آگے چل کر ان میں مطالعے کا شوق پیدا ہوتا ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بھی ہوتی ہے جب کہ اب ماہرین نے کہا ہے بچوں کو رات کو کہانیاں سنانے سے ان میں لفظ سے معنی کشید کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ اس کے سائنسی شواہد بھی پیش کئے ہیں۔امریکہ میں سنسناٹی چلڈرن ہاسپٹل میڈیکل سینٹر کے مطابق بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل کہانیاں سنانے سے ان کی دماغی نشوونما پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ والدین کے اس عمل سے نہ صرف بچوں میں آگے چل کر پڑھنے کا شعور بڑھے گا بلکہ ان کا ذہن بھی غیر معمولی طور پر فعال ہو گا ۔