ایس ڈی پی کیلئے157 ارب روپے اضافی جاری ہونےکا امکان
اسلام آباد (صباح نےوز) رواں سال پاکستان کے پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے ایک سوستاون ارب روپے اضافی جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان کورواں سال پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے ایک سو ستاون ارب روپے اضافی جاری کیے جائیں گے جسے ملک کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اورپبلک سیکٹرکیلئے استعمال کیا جائیگا،، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں سال اب تک پبلک سیکٹر پروگرام کیلیے مختص کردہ پانچ سو پچیس ارب روپیکی رقم میں سیتین سو دس ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیمتعدد منصوبوں کے لییانتالیس ارب روپے، ریلوے ڈیویڑن کے لیے اکتیس ارب روپے، نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے انتیس ارب روپے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمشن کے لیے بارہ ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ایس ڈی پی