باردانہ کی تقسیم غیر سیاسی بنیادوں پر کی جائے: منظور وٹو
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کےا کہ باردانے کی تقسےم غےر سےاسی بنےادوں پر کی جائے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ جو باردانہ بچ جاتا ہے وہ گندم کی خرےداری کے مراکز مےں سرکاری ملازمےن کی کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے اور غرےب کاشتکار دربدر کی ٹھوکرےں کھا رہا ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ اب گندم کی چوتھی فصل ہے جس مےں کاشتکار مسلسل نقصان مےں جا رہا ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ چاول، مکئی، آلو اور گنے کے کاشتکار حکومتی کسان دشمن پالےسی کی بدولت پہلے ہی معاشی طور پر تباہ ہو گئے ہےں کےونکہ کاشتکاری پر اٹھنے والے اخراجات پورے نہےں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ حقےقتاً حکومت کاشتکاروں کے مسائل سمجھنے سے عاری ہے اور اس کے ملکی معےشت پر ہونے والے منفی اثرات کا بھی ادراک نہےں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان اور مزدور خوشحال ہو گا تو بازار سے خرےداری کرے گا اور اس طرح معےشت کا پہےہ رواں دواں رہے گا اور اگر اس کی جےب خالی ہو گی تو پھر وہ خرےداری نہےں کر سکتا جس سے معےشت کا پہےہ الٹا چلنا شروع ہو جائے گا۔