امام کعبہ کا دورہ پاکستان سعودی عرب تعلقات میں سنگ میل ثابت ہو گا:لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اسمبلی لیاقت بلوچ نے امام کعبہ ڈاکٹر شیخ خالد الغامدی سے لاہور میں ملاقات میں کہا کہ ان کا دورہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ نمازوں کے اجتماعات اور عوام سے ملاقات اور خطاب میں اتحاد امت ، قرآن و سنت کی بنیاد پر متحد ہونے کا پیغام بہت جاندار ہے۔ پاکستان کے عوام مشکل اور بحرانی حالات میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حرمین شریفین میں امامت اور خطابت کے منصب جلیلہ پر فائز امام اتحاد امت کے لیے بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ امام کعبہ نے پاکستان کے عوام، علما اور تمام طبقات کی جانب سے پذیرائی پر پوری پاکستانی ملت کا شکریہ ادا کیا۔