کویت: زلزلے پر خوشی منانے والے بھارتی کو نیپالی نے قتل کردیا
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) نیپال میں زلزلہ سے اموات پر خوشی کا اظہارکرنیوالے بھارتی کو نیپالی شہری نے موت کے گھات اتاردیا ۔علاقہ حساوی میں بھارتی اورنیپالی ایک ہی کمرے میں رہتے تھے بھارتی شہری نے خوشی کااظہارکیا اورکہاکہ بہت اچھا ہوا سارا نیپال تباہ اورسارے نیپالی مرجائیں جس پر نیپالی نے طیش میں آکر بھارتی شہری کو چھری وارکے موت کے گھات اتاردیا۔نیپالی شہری نے تھانے میں گرفتاری پیش کردی ۔ دریں اثناء کویت میں دومقتول شیخوپورہ کے رہائشی کلیم شہزاد اور راشدکی میتیں پاکستان بھیج دی گئی ہیں ، مبینہ قاتل اسماعیل اکرم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ قاتل 4سال سے اقامہ نہ ہونے کہ وجہ سے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ قاتل نے مقتولین کو اقامہ لگوانے کیلئے پیسے دے رکھے تھے لیکن اسکا اقامہ تجدید نہیں ہورہاتھا جس پر تینوں میں جھگڑا ہوگیا۔