خیبر پی کے میں طوفان متاثرین کو خوراک کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے: ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمٹ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کے پی کے میں ہونے والی بارشوں کے نتیجہ میں متاثرین کو اشیاءخوردونوش و ضروریہ کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔ کے پی کے کی حکومت کی ڈیمانڈ پر انہیں امدادی سامان فوری روانہ کر دیا جائے گا۔