ہائیکورٹ: جوڈیشل کمشن کیخلاف درخواست میں فریق بننے کیلئے پی ٹی آئی کی استدعا، وکلا سے کل دلائل طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بنائے گئے جوڈیشل کمشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست میں تحریک انصاف کو فریق بنانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو 29اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کمشن کا قیام عمل میں آنے کے بعد اسکی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔ کمشن کے روبرو تمام سیاسی جماعتیں پیش ہو کر اپنا موقف واضح کر رہی ہیں مگر عام آدمی کی جانب سے کمشن کی تشکیل کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا گیا جو کہ خلاف قانون ہے۔ عدالت سے اس درخواست میں فریق بننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کمشن کی تشکیل کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے۔