’’ہیموفیلیا کے پاکستان میں 18 ہزار مریض ہیں‘‘شاہدہ اختر علی کا توجہ دلائو نوٹس، ملک بھر میں 15 ہزار مریض ہیں، پارلیمانی سیکرٹری
اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ملک بھر میں ہیموفیلیا کے 15ہزارمریض موجود ہیں جبکہ اسکا علاج کافی مہنگا ہے، پاکستان بیت المال ہیمو فیلیا کے علاج کیلئے غریب مریضوں کی مدد کرتا ہے۔ وہ پیر کو یہاں ایم این اے شاہدہ اختر علی کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ہیمو فیلیا اے کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 18 ہزار ہے جبکہ اس کے حوالے سے عوام کو آگاہی نہیں جا رہی، حکومت اس بارے میں کیا کر رہی ہے۔ جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نے کہا کہ صحت اب صوبائی معاملہ ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو لکھ چکے ہیں کہ ہیمو فیلیا کی آگہی کا پروگرام ٹیلی ویژن پر چلایا جائے۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر عالیہ کامران کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیموفیلیا کا علاج ہر صوبے میں موجود ہے۔