ثابت ہوگیا خیبر پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیراعلیٰ کو جگانے پر میڈیا کا شکریہ: زاہد خان
پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان و سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے صوبائی وزیراعلیٰ کو جگانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ صوبائی وزیر اعلیٰ 2 دن سے لاپتہ تھے عمران خان بنی گالا میں بیٹھے تھے کے پی کے میں موت کا رقص جاری عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے باعث وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی عیادت کرنا گوارا کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2 روز میں صوبے میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ ہم 2 سال سے چیختے رہے کہ صوبہ لاوارث ہے صوبے میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہے اور آج ثابت ہوگیا صوبے میں واقعی حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔