لاہور میں ڈاکوئوں نے 52 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 5کاریں، 12موٹرسائیکل چوری
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف مقامات میں ڈاکوئوں ، چوروں نے 58لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ 5کاریں، 12 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ، ڈاکوؤںنے نشترکالونی جیو سنٹر میں ایک دکان سے گن پوائنٹ پر11لاکھ روپے، گرین ٹائون سی ٹو کی مسز اسحاق کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اوردیگر سامان۔ نیو انارکلی کے علاقہ پیسہ اخبار میں تجمل کی دکان سے5 لاکھ روپے اور موبائل فون ۔غالب مارکیٹ ایف سی انڈر پاس کے قریب مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ کے ایڈمنسٹریٹر شیخ عثمان کے بھائی فہدمنان سے ساڑھے 4 لاکھ روپے۔ شالیمار میں حامد اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے کی نقدی،زیوارت اور موبائل فون۔گلبرگ کے علاقہ ظہور الہی روڈ پر بنیامین اور اس کے بھائی سے ٹریفک وارڈنز کی وردیوں میں ملبوس تین ڈاکوئوں نے 3 لاکھ 80ہزارروپے اور 2موبائل فون۔سمن آباد میں قمر الزمان کی بیٹیوں سے 2 لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون۔نواب ٹائون میں ارسلان سے ایک لاکھ 30ہزارروپے،موبائل فون اور موٹرسائیکل، مناواں میں یاسر سے 90ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔چوروں نے ستو کتلہ کے علاقہ این ایف سی سوسائٹی کے یوسف کے گھر سے 10 لاکھ روپے جبکہ لٹن روڈ پر ایک دکان سے6لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے ۔چوروں نے مغلپورہ سے عمران ،گلشن اقبال سے ریحان سلیم، گلشن راوی سے عبدالحفیظ ،جوہر ٹائون مقصود احمد ،فیصل ٹائون سے عالم علی شاہ کی کاریں جبکہ اسلام پو رہ سے عمران اور فیصل ،شاہدرہ سے محمد لطیف اور طاہر عباس، راوی روڈ سے احمدعلی، لوئر مال سے مظہر، نو لکھا سے عباس اور نجم الحسن، لٹن روڈسے نعیم طارق، مزنگ اکبری سے عاصم، گلشن اقبال سے شاہد محمود ،شیرا کوٹ سے نور ،گلشن راوی سے مقصود، اقبال ٹائون سے ندیم کی مو ٹر سا ئیکلیںچوری کر لی ہیںعلاوہ ازیں فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق رچنا ٹائون میں نامعلوم چوروں نے فیاض احمد کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لے گئے۔ لاہور روڈ پر ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر گاڑی سوار مقدس حسین اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا، زیورات، نقدی ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے، ڈاکوئوں نے افتخار کو روک کر لوٹ لیا، نقدی، موبائل چھین کر لے گئے، کار میں پڑا ہوا سامان جمشید ودیگر نے چوری کرلیا اور فرار ہو گئے، کوٹ عبدالمالک میں موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔