احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں زرداری کو طلب کرلیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)خصوصی احتساب عدالت راولپنڈی نے غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس مےں سابق صدر زرداری کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ پیش ہوئے وکےل نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرادری کو سمن موصول نہیں ہوئے عدالت جب بھی حکم کرے وہ پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق صدر کو نوٹس جاری کرکے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی واضح رہے کہ غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس زیر سماعت تھا کہ آصف علی زرداری صدرپاکستان منتخب ہو گئے تھے اور انہےں ریفرنس سے استثنیٰ مل گیا جب وہ صدر کے عہدے سے الگ ہوئے تو انہےں حاصل شدہ استثنیٰ ختم ہوگےا جس پر عدالت نے نیب سے ریفرنس سے متعلق وضاحت طلب کی تھی فاروق اےچ نائیک نے پےشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ زرداری عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جب بھی عدالت بلائے گی وہ پیش ہوں گے۔
زرداری طلب