شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی تیز، چار روز میں 46افراد گرفتار
لاہور(خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈا ئون تیز کر دیا ہے ۔ گذشتہ چار روز کے دوران شہر کے مختلف شیشہ کیفیز سے شیشہ سموکنگ کر نے پر46افراد بشمول شیشہ کیفیز مالکان کو گرفتار کروایا گیا ہے اور شیشہ کیفیز کو سیل کر دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطا بق اے سی (ما ڈل ٹا ئون) عبداللہ نیئر شیخ نے ٹیم کے ہمراہ منی مارکیٹ گول چکر گلبرگ پر واقع جمیرہ لا ئونج شیشہ کیفے پر چھا پہ مارا۔ چھاپے کے دوران شیشہ سمو کنگ کرنے پر18 افراد کوگرفتار کروا کر ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا اور وہاں سے 18حقے ،متعدد فلیورز و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور شیشہ کیفے کو سیل کر دیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر سمن آباد ٹا ئون اسفند یا ر بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نیشنل ٹا ئون میں شیشہ کیفے پر چھا پہ مارا اور شیشہ سمو کنگ کرنے پر14 افراد کوگرفتار کروا کر ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا اورموقع سے 8حقے،متعدد فلیورز و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور شیشہ کیفے کو سیل کر دیا گیا۔تیسری ریڈ کے دوران اے سی (سٹی)عاصم سلیم نے ساندہ روڈ پر واقع شیشہ کیفے پر چھا پہ مار کر شیشہ سمو کنگ کرنے پر8 افراد کوگرفتار کروا کر ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا اورشیشہ کیفے کو سیل کر دیا۔